ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

0
170
ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

انڈین کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، اس فارمیٹ میں ان کی چودہ سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے، کوہلی نے ایک سو تئیس ٹیسٹ میچز کھیلے، 68 میچز میں وہ انڈیا کے کپتان رہے، اور اس دوران انہوں نے نو ہزار دو سو تیس رنز اسکور کیے۔

ان کا اوسط ریکارڈ 46.85 رہا، انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا، “چودہ سال ہو جب میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ شروع کی تو سچ کہوں تو کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں لے کر جائے گا؟ یہ سفر میرے لیے تربیت، امتحان اور زندگی بھر کے لیے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ” ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ذاتی تجربہ ہے، اس میں طویل دن، خاموش محنت اور وہ لمحے شامل ہیں جو لوگ نہیں دیکھتے ” انہوں نے کہا کہ ” جب میں اس فارمیٹ کو چھوڑ رہا ہوں تو یہ میرے لیے آسان نہیں ہے، مگر یہ مجھے صحیح لگتا ہے، میں نے سب کچھ اس میں لگا دیا اور کرکٹ نے مجھے اس سے کہیں زیادہ واپس کیا جس کی مجھے توقع تھی۔

Leave a reply