وہ کون تھے؟ پشاور حملے کےدہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

0
73
وہ کون تھے؟ پشاور حملے کےدہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر آج صبح ہونے والے حملے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور افغان شہری تھے۔

حملے کے دوران ایک خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ پر خود کو اڑا دیا جبکہ باقی دو دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے، جنہیں ایف سی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔

اس حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور تین اہلکاروں سمیت دیگر سات افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a reply