وقوف عرفات حج کا رکن اعظم آج ادا کیا جائے گا

وقوف عرفات حج کا رکن اعظم آج ادا کیا جائے گا
لاکھوں فرزندانِ اسلام ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائیں لگاتے ہوئے میدانِ عرفات پہنچ گئے ہیں، جہاں آج حج کا رکن اعظم ’’وقوفِ عرفہ‘‘ ادا کیا جائے گا، حجاج کرام آج نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے عرفات کی طرف روانہ ہوئے جہاں پر وہ زوال کے بعد میدان عرفات میں قیام، دعا، توبہ و استغفار اور خطبہ حج دیا جائے گا، خطبہ حج مسجد نمرہ سے اردو اور انگلش سمیت 35 مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے گا، تا کہ سارے مسلمان اس بابرکت پیغام کو سمجھ سکیں۔








