وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں، نئے بلدیاتی نظام پر غور متوقع

0
53
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں، نئے بلدیاتی نظام پر غور متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں دارالحکومت کے لیے نئے بلدیاتی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور مختلف تجاویز پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کابینہ کو مجوزہ بلدیاتی ڈھانچے پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات، عوامی سہولتوں کی بہتری اور انتظامی امور سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔
کابینہ ارکان کی رائے کے بعد آئندہ اقدامات کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی، جو حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

Leave a reply