وفاقی دارالحکومت میں بھی لوٹ مارکی وارداتیں شروع

0
178
وفاقی دارالحکومت میں بھی لوٹ مارکی وارداتیں شروع

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں بھی لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن رہی ہیں، جہاں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم مشہور کاروباری مرکز بلیو ایریا میں تاجر سے 80 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد تھانہ کوہسار نے مقدمہ درج کر لیا۔ یہ واقعہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فضل الحق روڈ پر پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے تاجر کی گاڑی کو روکا۔ ملزمان ایسے کھڑے تھے جیسے ناکے پرہوں۔

جیسے ہی گاڑی رکی، پولیس وردی میں ملبوس ملزمان گاڑی کے پاس آئے اور چیکنگ کے بہانے گاڑی کا دروازہ کھولنے کو کہا۔

Leave a reply