وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ کے حوالے سے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

0
112
وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ کے حوالے سے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افراد کے لیے پنشن سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ اب بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر عائد پابندی اور دوبارہ ملازمت پر مشروط طور پر پنشن حاصل کرنے کے فیصلے منسوخ ہو گئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 اور 19 جون 2025 کو جاری کیے جانے والے دونوں نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور نیا آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a reply