
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد یہ مصنوعات نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
حکام کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 22 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھی جائیں گی۔









