وزیر دفاع کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار کو سنگین الزامات کا سامنا

0
199
وزیر دفاع کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار کو سنگین الزامات کا سامنا

ہاٹ لائن نیوز : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے وزیر دفاع کے لیے نامزد امیدوار کو تصدیق کے لیے سینیٹ میں پیش ہونے پر ڈیموکریٹس کیجانب سے سخت الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

سینیٹ میں توثیق کے لیے نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں تمام مسلمانوں کو مارنے کی دھمکی ، خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر پیسے دے کر عدالت سے باہر تصفیہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت سے متعلق بیان پر تند و تیز سوالات کیے گئے۔

سینیٹ میں نامزد وزیر دفاع پر شراب کے عادی ہونے کا الزام تھا جس کی ہیگستھ نے تردید کی۔

Leave a reply