وزیر دفاع کی نواز شریف سے ملاقات

وزیر دفاع کی نواز شریف سے ملاقات
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے بعد خواجہ آصف نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب ایک دن پہلے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیر دفاع نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، بعد میں انہوں نے اس بات کی تردید کر دی تھی۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر دفاع کرپشن کیس میں گرفتار اے۔ ڈی۔ سی۔ آر کی رہائی چاہتے ہیں، لیکن کامیابی نہ ملنے پر انہوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ دیا تھا جو منظور نہیں کیا گیا ہے۔









