
وزیر داخلہ کی شہید میجر زیاد کے گھر آمد
وزیر داخلہ محسن نقوی کی وطن پر جان قربان کرنے والے میجر زیاد سلیم کے گھر آمد ہوئی ہے جہاں پر انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت ،فاتحہ خوانی اور شہید کے درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے شہید میجر زیاد کی والدہ کی عظمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلند حوصلہ اور بہادر مائیں ہماری قوم کا فخر ہیں، ہم آپ کی فیملی کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے، وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمارے شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض پاکستانی قوم کبھی بھی ادا نہیں کر سکتی ہے۔









