
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وہ 6 خارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔








