وزیر خارجہ نے پاک انڈیا جنگ بندی کی تصدیق کر دی

0
209
وزیر خارجہ نے پاک انڈیا جنگ بندی کی تصدیق کر دی

وزیر خارجہ نے پاک انڈیا جنگ بندی کی تصدیق کر دی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے، آج ساڑھے چار بجے پاکستان اور انڈیا نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، ہم نے کہا کہ ہم سیز فائر کے لیے تیار ہیں لیکن اگر انڈیا نے کوئی جارحیت کی تو پھر ہم جواب دیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ لیا ان کا بہت مشکور ہوں۔ سارا دن سفارتی کوششیں جاری رہیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔

Leave a reply