
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔
اجلاس میں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے سپیئر پارٹس کی افغانستان ترسیل کیلیے این او سی کی منظوری دی جائیگی، اسکے علاوہ پیر روشن انسٹی ٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی بھی منظوری دی جائیگی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ کے قیام کیلیے اراضی کے حصول کی اجازت دی جائیگی جب کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت اسلامی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائیگی، اسکے علاوہ بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عملدرآمد کمیٹی کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔








