وزیر اعظم نے چین کے نئے سال پر چینی صدر اور لوگوں کو مبارکباد پیش کی

0
162
وزیر اعظم نے چین کے نئے سال پر چینی صدر اور لوگوں کو مبارکباد پیش کی

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی صدر شی جنپنگ ، چینی عوام اور چینی دوستوں کو نئے سال کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی ترقی ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، جو ہمیں محنت اور لگن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جنپنگ کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے سب سے اہم واقعات میں سے ایک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی بے مثال ہے ، جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ ہمارے تعلقات اب قریبی شراکت میں بدل چکے ہیں ، اور یہ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اساس ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سانپ کاسال حکمت اور طاقت کی علامت ہے ، جو مشکلات پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین دوستی ہمیں عالمی امن ، ترقی اور ہم آہنگی کیلئے ملکر کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے لئے خوشی اور کامیابیوں کے پیغام کیساتھ آئے اور ہمارے لوگوں کے مابین محبت ودوستی کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں۔

Leave a reply