وزیر اعظم شہباز شریف 4روزہ دورے پر چین جائیں گے

0
269
وزیر اعظم شہباز شریف 4روزہ دورے پر چین جائیں گے

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جون میں چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا شیڈول آخری مراحل میں ہے۔ حتمی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی، چار روزہ دورے کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے میں اپنے چار روزہ دورے پر بیجنگ جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ 4 سے 7 جون تک جاری رہے گا۔وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

Leave a reply