وزیرداخلہ محسن نقوی کابیرسٹرگوہرسےرابطہ

0
247
وزیرداخلہ محسن نقوی کابیرسٹرگوہرسےرابطہ

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی سے رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، ہم کسی جلوس، دھرنے،ریلی کو اجازت نہیں دےسکتے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی سرگرمیوں اور تفصیلات سےبھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں قیام کریگا۔

بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعدہی حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

Leave a reply