
وزیراعلی کے پی کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پانچ اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں جاری کیے گئے تھے۔
اے ٹی سی جج منظر علی نے پی۔ ٹی۔ آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، مقدمے میں پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت تمام ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، انہیں کئی بار شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔









