وزیراعلیٰ پنجاب نے امام مسجد کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی

0
89
وزیراعلیٰ پنجاب نے امام مسجد کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے آئمہ کرام کے لیے اعزازیہ کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعزازیہ کارڈ فروری 2026 تک جاری کیا جائے گا، جبکہ یکم جنوری سے ادائیگی شروع ہوگی۔ پہلی بار پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی اور یکم فروری سے یہ کارڈز براہِ راست امام مسجد کے ذریعے استعمال ہوں گے۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے اور پنجاب بھر میں موصول ہونے والے 62,994 فارم کی تصدیق کی جائے۔ جن امام مسجد کو ملکی مفادات یا اخلاقی و مالی جرائم میں ملوث پایا گیا، ان کا اعزازیہ کارڈ معطل کر دیا جائے گا۔

صوبے میں مسجد اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام سے ملاقات اور میٹنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں، سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے گی۔ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشنز بھی جاری رہیں گے۔

Leave a reply