
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرہ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 4 خواتین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی کی تقریب میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے









