
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے۔
مردان میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنی قیادت کے ہمراہ اڈیالہ جیل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپی گئی ہے، جبکہ بہت جلد بدعنوان عناصر کا احتساب کیا جائے گا۔
ادھر وزیراعلیٰ کے مردان پہنچنے پر بعض شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں وہ افراد بھی شامل تھے جنہوں نے عبدالولی خان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے اپنی زمینیں فراہم کی تھیں، جن کا مطالبہ تھا کہ انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے۔









