
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان پیر کو طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ملاقات سے معذرت کی گئی، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کے کراچی جلسے سے قبل کیا گیا۔
دوسری جانب، سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی کے دوران ان کے قافلے کے راستے میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جس کی وجہ سے انہیں ساڑھے سات گھنٹے کا وقت لگا کر کراچی پہنچنا پڑا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ قافلہ ویران راستوں پر گزرنے پر مجبور ہوا، لیکن وہ بالآخر کراچی پہنچ گئے ہیں اور جلسہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔









