
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر لاہور سے چین روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کرینگے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ انکی ٹیم بھی چین روانہ ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایف بی آر و دیگر افسران شامل ہیں۔
صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا وفد گزشتہ رات خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے چین کیلیے روانہ ہواتھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا 4 جون سے شروع ہونیوالا دورہ چین 8 جون کو ختم ہوگا۔









