وزیراعظم کا کراچی دورہ، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح

0
112
وزیراعظم کا کراچی دورہ، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اُنہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم آج کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

اپ گریڈیشن کے بعد کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز، ویٹنگ ایریاز اور ایکسیلیٹرز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیشن میں ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشینز اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

Leave a reply