
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کے پروگرام کو تیزی سے عملی شکل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام روزمرہ زندگی میں حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں۔
لاہور میں اس پروگرام کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک ایسی اصلاحات متعارف کرائی جائیں جو محض باتوں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں ظاہر ہوں۔ انہوں نے اس اقدام کو کاروباری برادری اور زرعی شعبے کے لیے اہم سہولت قرار دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقتصادی بحران سے نکل کر مثبت معاشی اعشاریے حاصل کر لیے ہیں، اور اب ملک کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔









