وزیرِاعظم پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص ” پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے موجودہ صورتحال اور انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے تناظر میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، وزیر اعظم نے چئیرمن پی۔ ٹی۔ ائی۔ بیرسٹر گوہر، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم۔ کیو۔ ایم کے خالد مقبول صدیقی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین سمیت دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی۔
وزیر اعظم نے رہنماؤں کو عسکری حکمت عملی اور جوابی اقدامات پر اعتماد میں لیا، سیاسی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت مندانہ ردِعمل کو خراج تحسین پیش کیا، تمام سیاسی رہنماؤں نے افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کو بتایا کہ الحمدللہ! افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا ہے پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص ” پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے موجودہ صورتحال اور انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے تناظر میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، وزیر اعظم نے چئیرمن پی۔ ٹی۔ ائی۔ بیرسٹر گوہر، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم۔ کیو۔ ایم کے خالد مقبول صدیقی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین سمیت دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی۔
وزیر اعظم نے رہنماؤں کو عسکری حکمت عملی اور جوابی اقدامات پر اعتماد میں لیا، سیاسی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت مندانہ ردِعمل کو خراج تحسین پیش کیا، تمام سیاسی رہنماؤں نے افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کو بتایا کہ الحمدللہ! افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا ہے