
ہاٹ لائن نیوز : وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، اس ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے امور، ملکی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، صوبے کے مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے حکومت کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔









