وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے اتحادیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحادیوں کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے کل تک کمیٹی بن جائیگی اور مذاکرات ہونگے۔
وزیراعظم نے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان، سینٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر، ا خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی شامل ہیں۔
کمیٹی کی تشکیل کے بعد وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی مفاد کو ترجیح دی جائیگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔









