وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

0
191

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم نے دسمبر 2024 ء تک 3.1 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں اور ایک سال میں ان میں 29.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ترسیلات زر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی بہن بھائی ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔ .

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a reply