وزیراعظم شہبازشریف کی بیلاروس کےصدرکومبارکباد

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے انتخابات میں کامیابی پر بیلاروس کے صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ریاستی میڈیا کیمطابق ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے فون پررابطہ کیا اور کہا کہ وہ آپ سے بات کرنے میں خوشی محسوس کررہےہیں ، انہیں دوبارہ انتخابات میں انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں
وزیر اعظم نے کہا کہ کامیابی انکی قیادت پر لوگوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ، دوطرفہ تعلقات ، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری ، انکے ساتھ کام کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔









