وزیراعظم سے نائلہ کیانی کی ملاقات

0
162
وزیراعظم سے نائلہ کیانی کی ملاقات

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نائلہ کیانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے نائلہ کیانی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائلہ کیانی کی بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما 8000 میٹر سے بلند 11 چوٹیوں کو سر کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑا اور قابل فخر اعزاز ہے۔

Leave a reply