وزیراعظم آج قوم کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق خوشخبری دیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف ٹیرف گیپ کو کم کرنے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد آج بجلی کے شعبے میں نمایاں اصلاحات کا اعلان کرینگے ، جس سے توقع کیجارہی ہے کہ بجلی کی لاگت کو 6 روپے فی یونٹ تک کم کردیاجائیگا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
ذرائع کیمطابق ٹیرف کا فرق کم ہوجانیکی وجہ سےبجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونیکا امکان ہے، جبکہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونیکی وجہ سے ٹیرف میں 4 روپےاور 73 پیسےکمی متوقع ہے۔
ذرائع کیمطابق ، وزیر اعظم آئی پی پی کےساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلات فراہم کرینگے۔









