
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کی فلائٹس کے التوا کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی ہیں اور کہا ہے کہ حج کے انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی کہ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔
مزید بتایا گیا کہ رہائش اور دیگر حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں، اور حج سے متعلق مستند معلومات صرف وزارت کے سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
وزارت نے عازمین حج کے لیے نئی ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کی ہے تاکہ وہ اپنی صحت اور حفاظت کے حوالے سے جدید ہدایات پر عمل کر سکیں۔








