وزارت سائنس کی عمارت میں آگ لگ گئی

وزارت سائنس کی عمارت میں آگ لگ گئی
اسلام آباد میں قائم وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی عمارت میں آگ لگ گئی، البتہ بروقت کارروائی کرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ عمارت کی دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا، آگ محدود پیمانے پر لگی اور اسے فوری بجھا دیا گیا، جس کے سبب کوئی جانی یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا، بروقت اقدامات سے صورتحال قابو میں رہی، مزید تفصیلات کے لیے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔









