ورک ویزہ پر آنے والوں کے لیے اقامہ قوانین کی نئی وضاحت جاری

0
170
ورک ویزہ پر آنے والوں کے لیے اقامہ قوانین کی نئی وضاحت جاری

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) نے اقامہ رکھنے والے غیرملکی کارکنان کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقامے میں موجود تصویر صرف اسی وقت تبدیل کی جائے گی جب چہرے میں ایسی نمایاں تبدیلی ہو جس سے شناخت میں فرق پیدا ہو جائے۔

جوازات کے مطابق تصویر کی تبدیلی کے لیے درخواست دیتے ہوئے واضح اور قابلِ قبول وجہ پیش کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی غیر ضروری یا بے جواز درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ تصویر کی تبدیلی کے لیے متعلقہ فرد کو اپنے شہر کے جوازات دفتر سے پیشگی اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا ہو گی۔

درخواست گزار کے پاس کارآمد پاسپورٹ اور نئی تصویر موجود ہونا لازمی ہے، جسے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہو۔

ورک ویزہ اور اقامہ سے متعلق قوانین

ورک ویزہ پر آنے والے غیرملکی افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ 90 دن کے اندر اقامہ جاری کرائیں۔

مقررہ مدت میں اقامہ نہ بنوانے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نئے غیرملکی کارکنان کے لیے اقامہ جاری کرنے سے قبل میڈیکل ٹیسٹ کروانا ضروری ہے، جو سعودی قوانین کا حصہ ہے۔

Leave a reply