ورلڈ چیمپیئن شپ کا فائنل کل منقعد ہو گا

ورلڈ چیمپیئن شپ کا فائنل کل منقعد ہو گا
ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، کرکٹ کی دنیا می زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا چیمپیئنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے دی تھی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز بنا سکی، آسٹریلیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک رن سے سے ناکامی سمیٹی، پہلے سیمی فائنل میں انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ سے پاکستان فائنل میں پہنچا، اب دونوں ٹیمیں چیمپیئن بننے کی کوشش کریں گی۔









