
اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنے اور اداکار وجے دیوراکونڈا کے حوالے سے جاری شادی کی افواہوں پر پہلی بار بات کی ہے۔
ایک انٹرویو میں 29 سالہ رشمیکا نے اعتراف کیا کہ ان کے اور وجے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، جن میں سب سے زیادہ یہ دعوے سامنے آ رہے ہیں کہ ممکن ہے وہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
رشمیکا نے کہا کہ وہ نہ تو اس معاملے کی تصدیق کرنا چاہتی ہیں اور نہ ہی انکار، اور اس بارے میں بات کریں گی جب انہیں مناسب لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان کا سب سے بڑا فوکس اپنے کیریئر پر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، افواہوں کے باوجود رشمیکا شادی کی تیاریوں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور حال ہی میں اُدے پور کا مختصر دورہ بھی کیا تاکہ ممکنہ شادی کے مقامات کا جائزہ لے سکیں۔
اطلاعات کے مطابق، رشمیکا اور وجے نے گزشتہ اکتوبر میں حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائی تھیں، اور وجے کی ٹیم کے مطابق شادی فروری 2026 میں ہونے کی تیاریوں میں ہے۔









