واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافے کا انکشاف

0
162
واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافے کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : ملک بھر میں میسجنگ اور کالنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ہیک ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ کو گزشتہ 4 ماہ میں ہیکنگ کی 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس واٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات درج کی گئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ سائبر سیکیورٹی صارفین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ہیک کیے گئے 549 اکاؤنٹس بحال کیے ہیں، جب کہ 877 شکایات پر ابھی کارروائی جاری ہے۔ یہ اقدامات صارفین کے تحفظ کے لیے اہم ہیں لیکن ہیکنگ کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔

Leave a reply