
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اب کسی بھی میسج کا ترجمہ براہ راست ایپ میں ہی کیا جا سکتا ہے۔
یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، اور اسے دنیا بھر کے 180 ممالک میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ورژن میں دستیاب نہیں۔
فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
اینڈرائیڈ صارفین کسی بھی میسج کو تھوڑی دیر دبا کر رکھیں، پھر اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں (تھری ڈاٹس) پر کلک کریں، اور “ٹرانسلیٹ کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد اپنی پسند کی زبان منتخب کریں، اور میسج کا ترجمہ فوراً دیکھ لیں۔
اینڈرائیڈ پر صارفین چاہیں تو آٹو ٹرانسلیشن کا آپشن بھی فعال کر سکتے ہیں، جس سے مخصوص رابطے کی آئندہ تمام چیٹس کا خودکار ترجمہ ہوتا رہے گا۔
زبانوں کی سپورٹ
فی الحال واٹس ایپ نے انگلش، اسپینش، ہندی، پرتگالی، روسی اور عربی زبانوں کے لیے سپورٹ فراہم کی ہے۔
پرائیویسی کا تحفظ
یہ تمام ترجمہ ڈیوائس کے اندر ہی مکمل ہوتا ہے، یعنی صارف کی چیٹس کسی تیسرے فریق کو موصول نہیں ہوتیں۔
آئی فون صارفین کے لیے
آئی فون پر یہ فیچر دستی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم وہاں آٹو ٹرانسلیشن کی سہولت فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
یہ فیچر ون آن ون چیٹس، گروپس اور چینلز پر بھی کام کرتا ہے، جو اسے مزید کارآمد بناتا ہے۔