
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر محدود علاقوں میں متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایسے افراد کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے جو ان کے فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہیں، مگر جن سے وہ پہلے بات چیت کر چکے ہوں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے کسی کو حال ہی میں میسج کیا یا کال کی ہے، تو وہ آپ کا اسٹیٹس دیکھ سکے گا چاہے وہ آپ کے کانٹیکٹس میں نہ ہو۔
پہلے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے “کلوز فرینڈز” فیچر بھی سامنے آیا تھا، جس کے ذریعے صارفین مخصوص افراد تک ہی اپنے اسٹیٹس کو محدود کر سکتے تھے۔ نیا فیچر اس سہولت کو اور بڑھا کر اسٹیٹس کو زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد دے گا۔
فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن میں محدود خطوں میں آزمائش کے لیے دستیاب ہے، اور ابھی واضح نہیں کہ یہ کب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔









