
واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دو جدید فیچرز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد پلیٹ فارم کے استعمال کو مزید سہل اور مؤثر بنانا ہے۔
پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق ہے۔ اس نئے آپشن کے ذریعے صارفین اسٹیٹس کے لیے اے آئی پر مبنی ایڈیٹنگ ٹولز استعمال کر سکیں گے۔ یہ ٹولز موجودہ ایفیکٹس لیبل کی جگہ لیں گے اور ان کی مدد سے تصاویر میں تبدیلی، پس منظر ہٹانے، نئی چیزیں شامل کرنے اور تصاویر کو انیمیٹ کرنے جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
دوسرا فیچر گروپ چیٹس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت نئے شامل ہونے والے اراکین گروپ میں شمولیت سے 24 گھنٹے پہلے کی میسج ہسٹری دیکھ سکیں گے۔ اس طرح ایڈمنز کو پچھلے میسجز دوبارہ بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ آپشن گروپ پرمیشن اسکرین میں نظر آئے گا اور 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار میسجز تک رسائی ممکن ہوگی۔
دونوں فیچرز فی الحال بیٹا ورژن میں موجود ہیں اور جلد عام صارفین کے لیے بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔








