واٹس ایپ میں ایک ساتھ چارنئےفیچرزمتعارف

0
163
واٹس ایپ میں ایک ساتھ چارنئےفیچرزمتعارف

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ نے دوستوں اور پیاروں کیساتھ چیٹ کے تجربے کو صارفین کے لیے بہتر اور پر لطف بنانے کیلیے کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

کمپنی نے چیٹس کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان اور تفریحی بنانے کیلیے کیمرہ ایفیکٹس، سیلفی اسٹیکرز، کوئیکر ری ایکشنز ، اسٹیکرز پیک شیئرنگ جیسے فیچرز متعارف کروا رہے ہیں۔

اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین کے پاس 30 بیک گراؤنڈز، فلٹرز اور ایفیکٹس دستیاب ہونگے جب وہ چیٹس میں فوٹو کھینچتے یا ویڈیوز بناتے ہیں۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا، “ہم 2025ءمیں مزید خصوصیات متعارف کرانیکے لیے پرجوش ہیں۔” یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہونگے۔

Leave a reply