واٹس ایپ میں آپشنل سبسکرپشن پلان کی آزمائش، اضافی فیچرز متوقع

0
76
واٹس ایپ میں آپشنل سبسکرپشن پلان کی آزمائش، اضافی فیچرز متوقع

میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے آپشنل سبسکرپشن پلان پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین کو ماہانہ فیس کے بدلے اضافی اور خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ سبسکرپشن پلان واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس فیچر کو آزمایشی مرحلے میں رکھے ہوئے ہے۔ اس منصوبے کے تحت صارفین اپنی ضروریات کے مطابق کچھ ایسے فیچرز استعمال کر سکیں گے جو عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سبسکرپشن لینے والے صارفین کو ایپ میں زیادہ کنٹرول اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان میں ایک نمایاں فیچر ایپ آئیکون کسٹمائزیشن ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی ہوم اسکرین پر واٹس ایپ کے آئیکون کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ سبسکرائبرز کو 3 سے زیادہ چیٹس کو پن کرنے کی سہولت بھی مل سکتی ہے، جبکہ اس وقت واٹس ایپ میں صرف 3 چیٹس کو پن کرنا ممکن ہے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ میٹا پہلے ہی انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے لیے مختلف سبسکرپشن سروسز پر تجربات کر رہا ہے، اور واٹس ایپ کا یہ نیا پلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہو سکتا ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ سبسکرپشن سروس کب باضابطہ طور پر متعارف کرائی جائے گی یا اس کی ماہانہ فیس کیا ہوگی۔ امکان ہے کہ مختلف ممالک کے لیے قیمتیں الگ الگ ہوں۔
اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ سبسکرپشن پلان مکمل طور پر آپشنل ہوگا، جبکہ بنیادی سہولیات جیسے میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالنگ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بدستور مفت دستیاب رہیں گی۔

Leave a reply