واٹس ایپ صارفین کے لیے جلداسٹیٹس شیئرکرنےکا نیافیچر متوقع

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے، جس کے ذریعے اسٹیٹس صرف قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کیے جا سکیں گے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ذرائع کے مطابق، اس نئے فیچر کا نام “Status updates with close friends” ہوگا۔ اس کی مدد سے صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرتے وقت ایک مخصوص لسٹ بنا سکیں گے، جس میں صرف وہ افراد شامل ہوں گے جنہیں وہ اپنا اسٹیٹس دکھانا چاہتے ہیں۔
یہ فیچر انسٹاگرام کی “کلوز فرینڈز” لسٹ جیسا ہوگا، جہاں محدود افراد کے ساتھ مخصوص مواد شیئر کیا جاتا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو زیادہ پرائیویسی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے۔
فی الحال یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے، تاہم تمام صارفین کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔