
واقعہ کربلا حق اور سچائی کا راستہ دکھاتا ہے
صدر مملکت نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم ہے، یہ دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی شہادت کی یاد دلاتا ہے، جو باطل کے خلاف جدوجہد کی علامت بن چکا ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے ہم کو وفا، سچائی اور قربانی کی داستان عطا کی، جو ہر دور کے لیے ایک رہنما اصول ہیں، کربلا کا واقعہ ایک روشن چراغ ہے جو اندھیروں میں سچائی اور حق کا راستہ دکھاتا ہے، ہمیں بطور قوم امام حسینؓ کے پیغامِ کو اپنانا ہے، اور محبت، رواداری، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔









