
ْْ ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فراہم کرے،میں دھمکی نہیں دیتا وارننگ دیتا ہوں، وارننگ اور دھمکی میں فرق ہے، انہوں نے کہا کہ 120 ارب روپے کا خسارہ ہے،یہ لوگ اقتدار میں رہے ہیں تو سسٹم کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ گیس اور بجلی کے بل بہت زیادہ آتے ہیں، ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہےہیں۔
خبیر پختونخوا میں بھی بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن میرے صوبے کے عوام کو چور نہ کہیں،ایسی گفتگو برداشت نہیں کروں گا، صوبے کو بجلی پوری دی جائے اس کے بعد اگر چوری ہوتو بات کریں، اس وقت ہمیں بجلی کے مسائل کا سامنا ہے۔








