وائٹ ہاؤس کےسامنے آزاد وطن خالصتان کےفلک شگاف نعرے

ہاٹ لائن نیوز : واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات پر کشمیری اور سکھ برادری نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔
وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین کشمیر اورخالصتان کے جھنڈے اور بینرز لےکرکھڑے تھے۔ مظاہرے میں سکھ برادری کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
مظاہرین نے “آزادوطن خالصتان” کے حق میں نعرے لگائے۔ ہندوستان میں دیگر اقلیتی برادریوں نے مودی کیخلاف احتجاج میں بھی حصہ لیا اور نعرے لگائے۔








