وائرل ٹرینڈکانتیجہ ؛ تتلی کا انجیکشن لینےوالا ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : برازیل سےتعلق رکھنے والے ایک 14 سالہ بچے کی موت ہوگئی ، جس نے مبینہ طور پر ایک آن لائن چیلنج کے تحت مردہ تتلی کو پانی میں ملا کر خود کو انجیکشن دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، ڈیوی نونس موریرا نے اس غیر معمولی تجربے کے بعد الٹیوں کا آغاز کیا اور لنگڑانا شروع کیا ، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسنے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ ایک کیمسٹ سےتتلی لایا ہےاور پانی میں مردہ تتلی کو تحلیل کرکےاپنے دائیں ٹانگ میں انجیکشن لگایا۔
جب حالت خراب ہوئی تو اسے فوری طور پر ریاست کے تیسرے بڑے شہر ، وٹوریا ڈا کونکیستا کے ایک بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں اسکی موت واقع ہوگئی ۔









