
ہاٹ لائن نیوز : پی۔ پی 133 ننکانہ صاحب سے کامیاب امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست، عدالت نے لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے پی۔ ٹی ۔آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا فارم 45 کے مطابق 3500 سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 2500 سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ہے، درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا،الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن قانون کے خلاف جاری کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کی بطور ایم ۔پی۔ اے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔









