ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماٹی وی ٹاک شو میں گتھم گھتا

ہاٹ لائن نیوز : ٹاک شو میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں سیاسی رہنما برہم ہوگئے، ایک دوسرے کو تھپڑ اور مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختر ولی خان اور نعیم حیدر پنجوٹھہ کے درمیان گرما گرم جھگڑا ہوا جس میں دونوں کو ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا گیااور دیکھاگیا۔
دونوں ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختر ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو نشانہ بناتے ہیں۔ وہ دونوں گتھمگتھاہوجاتے ہیں، ان کے بیچ اسٹوڈیو کا عملہ بیچ بچاوکراتا ہے۔









