نیپرا کا سخت ایکشن، نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

0
31
نیپرا کا سخت ایکشن، نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قواعد اور حفاظتی تقاضوں کی عدم پابندی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر درکار کام مکمل نہ کرنے اور گرڈ و سیفٹی کوڈز پر عمل نہ ہونے کے باعث کمپنی کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی کو مؤقف پیش کرنے اور سماعت کا پورا موقع دیا گیا، تاہم مطلوبہ تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

اتھارٹی نے نیشنل گرڈ کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ جھمپیر-II سے متعلق تمام کام جلد مکمل کرکے سرٹیفیکیٹس جمع کرائے، بصورتِ دیگر مزید جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

نیپرا نے کمپنی کو ایک ماہ کے اندر مقررہ جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Leave a reply